غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
Web Desk
6 July 2026
وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی ہیکرز کی جانب سے شہریوں کا حساس ڈیٹا ہیک کرنے کا ایک بڑا اور تشویشناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہیکرز نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے ریونیو سسٹم پر سائبر حملہ کر کے شہریوں کے پراپرٹی بلز، ٹیکسوں کی ادائیگی اور ریونیو کا اہم ڈیٹا ہیک کر لیا ہے۔
اس سائبر ہیکنگ کے باعث اسلام آباد کے شہریوں کو بلز اور ٹیکسز کی آن لائن ادائیگیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے ادائیگیاں رک جانے کی وجہ سے سی ڈی اے کے مجموعی ریونیو (آمدن) میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سی ڈی اے حکام نے شہریوں کو بڑی ریلیف دیتے ہوئے بغیر کسی جرمانے (Surcharge) کے ٹیکس اور بل جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی اضافی مہلت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، سی ڈی اے کی ٹیکنیکل اور آئی ٹی ٹیم گزشتہ 10 روز سے متحرک ہونے کے باوجود اب تک مکمل ڈیٹا ریکوری کو یقینی نہیں بنا سکی ہے۔ ٹیکنیکل ٹیم نے ابتدائی طور پر ہیکنگ سے محفوظ رہنے والے ڈیٹا کو سکیور (محفوظ) کیا اور اس کے بعد ریکوری کا باقاعدہ آپریشن شروع کیا۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتھک کوششوں کے بعد اب تک 80 فیصد ڈیٹا کامیابی سے ریکور کیا جا چکا ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ہی باقی ماندہ ڈیٹا بھی مکمل طور پر ریکور کر لیا جائے گا، جس کے فوراً بعد شہریوں کے لیے آن لائن ادائیگی کا پورٹل بحال کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پمز کے ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے
8 November 2026
سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت
8 November 2026
کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت
8 November 2026
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026