LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار

Web Desk

7 July 2026

بین الاقوامی پولیس تنظیم ‘انٹرپول’ کی زیرِ نگرانی دنیا کے 59 ممالک میں انسانی سمگلنگ میں ملوث عالمی نیٹ ورکس کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ‘آپریشن گلوبل چین’ (Operation Global Chain) کے نام سے کی جانے والی اس کارروائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنسی استحصال، جبری مشقت، مختلف مجرمانہ سرگرمیوں اور زبردستی بھیک منگوانے والے گروہوں کو نشانہ بنایا۔

اس عالمی آپریشن کے دوران متعدد بڑے منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا گیا۔ کمبوڈیا میں ایک ایسے بڑے گروہ کو بے نقاب کیا گیا جو لوگوں کو آن لائن فراڈ اور سائبر کرائم سکیموں کا حصہ بنانے کے لیے اسمگل کر رہا تھا۔ دوسری جانب یورپ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کم عمر لڑکیوں کو ورغلا کر جسم فروشی کے دھندے پر مجبور کرنے والے نیٹ ورک کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا۔

انٹرپول حکام کے مطابق، اس گرینڈ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 70 متاثرین کی نشاندہی کر کے انہیں بازیاب کرایا گیا، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ کارروائی کے دوران 1 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سے 334 ملزمان براہِ راست انسانی سمگلنگ جبکہ 690 افراد اس سے منسلک دیگر سنگین جرائم کے الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے۔

یہ تاریخی کارروائی انٹرپول نے یورپی یونین کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ‘یوروپول’ (Europol) اور یورپی سرحدی سیکیورٹی ایجنسی ‘فرنٹیکس’ (Frontex) کے ساتھ مشترکہ تعاون سے سرانجام دی۔ انٹرپول کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے کامیاب نتائج اور حاصل ہونے والے ڈیٹا سے دنیا بھر میں انسانی سمگلنگ کے بدلتے ہوئے بین الاقوامی راستوں اور مجرموں کے نئے طریقہ کار (Modus Operandi) کو سمجھنے میں بڑی مدد ملی ہے۔