LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قدرتی آفات کے حوالے سے رواں سال 51 اضلاع ہائی رسک قرار سعودی عرب کی قیادت میں مشرق وسطیٰ میں نیا اتحاد؛ پاکستان، ترکیہ اور مصر بھی شامل، امریکی جریدہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران اور امریکا معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے،عاصم افتخار اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ڈیرہ اسماعیل خان میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق،متعدد زخمی دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ سب میرین کیبل کی مرمت مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی محسن نقوی کا پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کی تقریباً تمام اہم شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ حارث سید لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کے جج مقرر، گورنر کیلیفورنیا کا اہم اعلان کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم کا تاریخی فیصلہ؛ مختلف کاؤنٹیز کے لیے 14 نئے سپیریئر کورٹ ججز کا تقرر شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے آخری دیدار کا آغاز ہو گیا، تہران میں رقت آمیز مناظر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران امریکی رکن کانگریس کا اسرائیل پر فوری اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل

Web Desk

3 July 2026

ومتِ پاکستان نے پانی، بجلی اور گیس کی طرح اب انٹرنیٹ کو بھی بنیادی لازمی سروس قرار دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے اپنا ابتدائی قانونی جائزہ مکمل کر لیا ہے۔

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کو جمع کرائی گئی وزارتِ آئی ٹی کی تحریری رپورٹ کے مطابق، ملک میں فی الحال انٹرنیٹ کو بنیادی سروس قرار دینے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے اور نہ ہی آئینِ پاکستان میں انٹرنیٹ تک رسائی کو ایک الگ آئینی حق کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے باقاعدہ نئی قانون سازی یا موجودہ قوانین میں ترامیم درکار ہوں گی۔

وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اب قومی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد بن چکا ہے، اور اس کی بندش سے ملکی معیشت، بینکاری، تعلیم اور صحت کے شعبے شدید متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ انٹرنیٹ کو بنیادی سروس کا درجہ دینے سے ای گورننس، ای کامرس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس اہم فیصلے کے لیے وزارتِ قانون، وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع، پی ٹی اے اور تمام ٹیلی کام کمپنیوں سے مشاورت لازمی ہوگی۔ قانون سازی کی صورت میں ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے بیک اپ نیٹ ورک، ڈیزاسٹر ریکوری اور سروس کے کم از کم معیار کو یقینی بنانا قانونی طور پر لازم ہوگا، جس کے بعد ٹیلی کام کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری اور سائبر سیکیورٹی کے سخت اقدامات ناگزیر ہو جائیں گے