پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
Web Desk
7 July 2026
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اپنے چار روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے کرغز صدر سادیر جپاروف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے پاک-کرغز دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے اور تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں صدور نے وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان توانائی رابطے کے اہم ذریعے ‘کاسا-1000’ (CASA-1000) منصوبے پر مؤثر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کی بندرگاہوں سمیت کرغزستان کی ٹرانزٹ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا۔ وفود کی سطح پر مذاکرات کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان مناسب قیمتوں پر اپنی مصنوعات کرغزستان کو فراہم کرنے کا خواہش مند ہے۔ ملاقات میں کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، ادویات سازی، اور حلال انڈسٹری سمیت دہشت گردی، منظم جرائم اور سائبر کرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی
17 August 2026
سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی
17 August 2026
عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی
17 August 2026
آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران
17 August 2026
سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار
17 August 2026
یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ
17 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ
17 August 2026