LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ

Web Desk

7 July 2026

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کا اختتام مجموعی طور پر مضبوط معاشی استحکام پر ہوا ہے، جہاں بڑی صنعتوں کی نمو کے باعث جی ڈی پی (GDP) شرح 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی اور ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 18.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2026ء میں ترسیلاتِ زر 41 سے 42 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے انفلوز بھی ماہانہ 18 کروڑ سے بڑھ کر 30 کروڑ ڈالر ہو چکے ہیں۔ وزیرِ خزانہ کے مطابق، یورو بانڈز اور پانڈا بانڈز کے ذریعے عالمی کیپیٹل مارکیٹس تک پاکستان کی رسائی ہوئی ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں 11 نئے آئی پی اوز (IPOs) آئے ہیں جن میں ‘جین زی’ (Gen Z) کے نئے سرمایہ کار گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے بجٹ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروباروں اور تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے سپر ٹیکس کا خاتمہ اور ریلیف دیا گیا ہے، جبکہ زرعی مشینری پر ڈیوٹیز صفر کر دی گئی ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے، ٹیکس نظام کو تکنیکی بنیادوں پر استوار کرنے اور نجکاری کمیشن کو 28 ریاستی ادارے منتقل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کمرشل بینکوں اور گورنر اسٹیٹ بینک کو سائبر سیکیورٹی مزید پختہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔