وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم
Web Desk
7 July 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ کے قیام کا باقاعدہ اعلان کیا ہے، جس میں بینکنگ شعبے کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ ٹاسک فورس چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کے لیے قرضوں تک رسائی بڑھانے اور اس ضمن میں عملی تجاویز پیش کرے گی۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ایس ایم ایز، برآمدات، زراعت، صنعت، تعمیرات، ہاؤسنگ اور آئی ٹی کو قرضوں کی فراہمی ہماری قومی ترجیح ہے اور چھوٹے کاروباروں کو مالی سہولتیں دینا پورے بینکنگ شعبے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال ریکارڈ ترسیلاتِ زر، بہتر زرمبادلہ ذخائر اور کم مالی خسارے جیسے مضبوط معاشی اشاریوں کے ساتھ مکمل کیا ہے۔
محمد اورنگزیب کے مطابق، بجٹ 27-2026 میں سرمایہ کاری، برآمدات اور تنخواہ دار طبقے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ حکومت درمیانی مدت کی ٹیکس حکمت عملی متعارف کرائے گی تاکہ کاروباری برادری کو مستحکم ماحول مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام کو خودکار بنایا جا رہا ہے، جبکہ نجی شعبے کے لیے قرضوں کی گنجائش بڑھانے اور ‘ورچوئل اثاثہ ایکٹ 2026’ کے تحت ڈیجیٹل اثاثوں کے ریگولیٹری فریم ورک سمیت سائبر سیکیورٹی کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
15 August 2026
گوادر حادثہ: کے ٹو ایئرویز کے تباہ ہونے والے کارگو طیارے کی انشورنس حادثے سے 13 دن قبل ختم ہونے کا انکشاف
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026