LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم

Web Desk

7 July 2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سمیڈا (SMEDA) کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں (SMEs) کو قرضوں کی فراہمی آسان بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ ایس ایم ایز کے لیے خصوصی پراڈکٹس تیار کریں، اور سمیڈا کو کسانوں کی اجناس و پھلوں کی پراسیسنگ، فیزیبیلٹی کی تیاری، اور نوجوانوں بالخصوص خواتین آنٹرپرنیورز کو کاروبار شروع کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا۔ وزیرِ اعظم نے اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ساتھ مل کر قرضوں تک رسائی کے لیے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرنے پر زور دیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی منڈی تک رسائی بڑھانے کے لیے رواں برس 700 ایس ایم ایز کی 16 بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت یقینی بنائی گئی اور 35 شہروں میں کاروباری ٹریننگ دی گئی۔ اس اہم اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک، معاونِ خصوصی ہارون اختر سمیت ویڈیو لنک کے ذریعے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور ماہرین نے شرکت کی۔