LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر

Web Desk

7 July 2026

وفاقی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کے لیے 16 رکنی ‘نیشنل پاپولیشن کونسل’ تشکیل دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، وزیر اعظم پاکستان اس اہم کونسل کے چیئرمین ہوں گے جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف کو کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اس اعلیٰ سطح کے فورم کا حصہ ہوں گے۔

کونسل میں وفاقی وزراء بشمول وزیر خزانہ، پلاننگ، صحت، تعلیم، قانون، اطلاعات اور مذہبی امور کو بطور ارکان شامل کیا گیا ہے۔  نیشنل پاپولیشن کونسل ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کے لیے ایک جامع اور پائیدار پالیسی مرتب کرے گی۔  آبادی پر قابو پانے کے لیے قومی سطح پر ہم آہنگی اور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔کونسل وفاقی اور صوبائی سطح پر آبادی کنٹرول کرنے کی مہم اور اقدامات میں تسلسل اور ہم آہنگی پیدا کرے گی۔ آبادی کنٹرول مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور نجی شعبے (پرائیویٹ سیکٹر) کو بھی اس مہم کا فعال حصہ بنایا جائے گا۔