LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ

Web Desk

6 July 2026

وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ نئے ٹیلی کام بل کے تحت کسی کی ذاتی زمین یا جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، بلکہ نجی پراپرٹی سے انٹرنیٹ فائبر بچھانے کے لیے مالک کی اجازت لازمی ہوگی۔ شزا فاطمہ نے بل پر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے ان الزامات کی انکوائری کرانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بل کا بنیادی مقصد ملک بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ہے اور یہ قانون سازی مکمل اتفاقِ رائے سے کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کا بل 6 ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا ہے اور کمیٹی کو اس میں کسی مخصوص کمپنی کو نوازنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تاہم بل کے تمام سقم دور کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔