اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ
Web Desk
7 July 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے اسرائیلی قید میں موجود غزہ کے نامور ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی حراست کے خلاف سخت تادیبی موقف اختیار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے گروپ نے ڈاکٹر حسام کی گرفتاری کو مکمل طور پر من مانی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صیہونی حکام سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی حقوق کی متعدد بین الاقوامی تنظیموں اور خود ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے قانونی وکیل نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ زیرِ زمین اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی ڈاکٹر کی جان کو فوری اور انتہائی سنگین خطرات لاحق ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو بغیر کسی جرم اور عدالتی چالان کے قید میں رکھنا انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے (Universal Declaration of Human Rights) اور شہری و سیاسی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی متعدد شقوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
عالمی ادارے نے زور دے کر مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو نہ صرف فوری طور پر رہا کیا جائے، بلکہ بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے مطابق طویل عرصے تک بغیر کسی جرم کے زیرِ حراست رکھنے اور ذہنی و جسمانی اذیت پہنچانے کے عوض انہیں مناسب مالی معاوضہ اور دیگر قانونی تلافی کا قابلِ نفاذ حق بھی فراہم کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026