پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار
Web Desk
7 July 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مسلسل مثبت رجحان کے باعث تاریخ ساز ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس نئی تیزی کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 88 ہزار 126 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 2,082 پوائنٹس کے بھاری اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج انڈیکس نے بلندی کا ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
گوادر حادثہ: کے ٹو ایئرویز کے تباہ ہونے والے کارگو طیارے کی انشورنس حادثے سے 13 دن قبل ختم ہونے کا انکشاف
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026