LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی

ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگا کر زمین پر واپس آگیا

Web Desk

11 April 2026

امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) کے تاریخی خلائی مشن آرٹیمس 2 نے چاند کا کامیاب چکر لگانے کے بعد زمین پر واپسی کا سفر مکمل کر لیا ہے۔ چاند کے مدار کی مسافت طے کرنے والے خلابازوں نے مجموعی طور پر زمین سے 4 لاکھ کلومیٹر سے زائد کا طویل فاصلہ طے کیا، جو کہ انسانی خلائی مہم جوئی میں ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ خلا بازوں پر مشتمل اورین کیپسول نے کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں پیرا شوٹس کے ذریعے باحفاظت لینڈنگ کی۔

زمین کے کرہ ہوائی میں داخلے کے وقت اورین کیپسول کی رفتار 40 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، جو کہ آواز کی رفتار سے کئی گنا زیادہ ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، کرہ ہوائی کی رگڑ کی وجہ سے ایک وقت میں کیپسول کا بیرونی درجہ حرارت 2800 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، تاہم جدید ہیٹ شیلڈ ٹیکنالوجی نے خلابازوں کو اس شدید تپش سے محفوظ رکھا۔ ناسا کے حکام نے اس مشن کی کامیابی کو چاند پر انسانی بستیوں کے قیام اور مستقبل میں مریخ تک رسائی کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ اس مشن کی واپسی کے ساتھ ہی خلائی تحقیق کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔