LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں کی پولنگ کب ہوگئی، شیڈول کا اعلان کردیا گیا غزہ کی صورتحال پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کردیا آبنائے ہرمز امریکی علاقہ بنانے کی بات پر مذاق بھی بڑی غلطی ہے، ایرانی آرمی چیف آزاد کشمیر کی مخصوص نشستیں، نواز شریف نے خواتین امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے نئے انتظامی یونٹس سے صرف کراچی نہیں، پورے پاکستان کے مسائل حل ہوں گے: مصطفیٰ کمال پٹرولیم لیوی واپس لینے تک حکومت کے خلاف دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال 40 دن کیلئے مؤخر کردی شیخ حسینہ کی حوالگی تک وزیراعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے: بنگلادیش ایران عسکری و سیاسی محاذوں پر فاتح بن کر ابھرا ہے، باقر قالیباف ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر مون سون کا ایک اور سپیل برسنے کو تیار، 17 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی سرگودھا کے 21 نوجوان سعودی عرب میں لا پتہ، اہل خانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اہم قومی امور پر بحث متوقع برآمدات کی ترسیل میں خلل کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں، احسن اقبال بہتر گورننس کیلئے ملک میں مزید انتظامی یونٹس بننے چاہئیں: ماہرین

اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ

Web Desk

7 July 2026

اسرائیل نے ایک بار پھر خطے میں فوجی برتری برقرار رکھنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکیہ کو ایف-35 جنگی طیاروں اور ان کے سپیئر پارٹس (پرزوں) کی فراہمی فوری طور پر روک دے۔

امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مؤقف اختیار کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے ترکیہ کو یہ جدید ترین جنگی طیارے فراہم کرنا خطے میں طاقت کے توازن کو شدید متاثر کرے گا۔ انہوں نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو ترکیہ کو ‘بطور انعام’ اتنی جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی فراہم نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کھلم کھلا اسرائیل کی تباہی کے خواہاں ہیں۔

انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بعض تزویراتی معاملات پر اختلافِ رائے ضرور موجود ہے، لیکن بیشتر عالمی اور علاقائی امور پر دونوں ممالک کی سوچ اور مقاصد بالکل ایک جیسے ہیں۔ نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ ان کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات انتہائی مثالی اور بہتر ہیں۔