مونگ پھلی کے دانوں پر موجود چھلکوں کو کھانے سے کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟
Web Desk
12 November 2025
مونگ پھلی بیشتر افراد کو پسند ہوتی ہے مگر اس کے اوپر موجود کاغذ جیسے چھلکے کو کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
اگر آپ کھانے سے پہلے اس چھلکے کو اتار دیتے ہیں تو جان لیں کہ آپ اپنے دماغ کو اہم فوائد سے محروم کر رہے ہیں۔
درحقیقت چھلکوں کے ساتھ مونگ پھلی کھانے سے دماغی افعال اور یادداشت میں نمایاں بہتری آتی ہے۔
یہ بات نیدر لینڈز میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی
Maastricht یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں 60 سے 75 سال کی عمر کے 31 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
ان افراد کو 16 ہفتوں تک روزانہ 60 گرام مونگ پھلی کا استعمال کرایا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ان افراد کے دماغ میں خون کے بہاؤ میں 3.6 فیصد اور یادداشت میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔
دماغی افعال میں بہتری کے ساتھ ساتھ ان افراد کے بلڈ پریشر کی سطح میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026