کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
Web Desk
17 August 2026
اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمہوریہ کانگو میں تیزی سے پھیلنے والی ایبولا وبا کی سنگین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر امدادی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور ٹام فلیچر نے ہنگامی انتباہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وائرس ہر 30 منٹ میں ایک انسان کی جان لے رہا ہے، جو ریکارڈ پر اب تک کی سب سے تیزی سے پھیلنے والی ایبولا وبا بن چکی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ وبا ‘بنڈی بوگیو ایبولا وائرس’ کی قسم سے پھیلی ہے، جو ابتدائی طور پر صوبہ اِٹوری کے مونگبالو ہیلتھ زون تک محدود تھی تاہم اب 6 صوبوں کے 54 ہیلتھ زونز تک پھیل چکی ہے۔ جمہوریہ کانگو کی وزارتِ مواصلات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 4,727 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2,214 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کے ساتھ ہی کیسز میں اموات کی شرح (Fatality Rate) 46.8 فیصد کی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
14 September 2026