LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات

Web Desk

19 August 2026

اسلام آباد: پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ و ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ان کے دفتر میں الوداعی ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے محمد یحییٰ کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی حاصلات میں ان کی شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے بالخصوص 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سرگرمیوں، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافے، اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کرنے پر اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے محمد یحییٰ کو اقوام متحدہ کے دفترِ رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) میں ‘اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور’ اور ‘ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر’ کے اہم عہدے پر نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محمد یحییٰ نے اپنے دورِ ذمہ داری کے دوران حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملنے والے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ پاکستان کی ترقی اور انسانی ہمدردی کے ایجنڈے میں اپنی معاونت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاونِ خصوصی برائے امورِ خارجہ سید طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔