LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری رواں سال کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ 23 ہزار یوکرینی شہری ملک چھوڑ گئے ووٹر لسٹوں پر احتجاج، دہلی پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا سندھ حکومت کا 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ایران کے لیڈر مارے جا چکے، کوئی نہیں جانتا ملک کون چلا رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور پولینڈ کا سکیورٹی و انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Web Desk

19 August 2026

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فون پر اہم گفتگو کی، جس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال، امن و استحکام کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت پر اپنے تشویش اور خیالات کا اظہار کیا، جبکہ علاقائی امن، پائیدار استقامت اور سفارتی حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کی اہمیت پر کامل اتفاق کیا۔

گفتگو کے دوران ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے آنے والے اہم علاقائی چار فریقی اجلاس (Quadrilateral Meeting) میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ یہ اہم سفارتی اجلاس رواں ماہ کے اواخر میں ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے استنبول اجلاس میں پاکستان کی جانب سے شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق ان چاروں اہم مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا بنیادی مقصد علاقائی سیکورٹی، تنازعات کے حل، امن و امان کی بحالی اور خطے میں کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی تیار کرنا ہے۔