LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ

Web Desk

19 August 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کے لیے نئی ‘ریٹیلر ایپ’ کا باقاعدہ اجراء کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس سکیم کو انتہائی آسان اور اختیاری بنایا گیا ہے، جبکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے نفاذ سے ملکی معیشت میں شفافیت آئے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ اور ٹیکس سکیموں کو مؤثر بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی عمل جاری ہے۔ 25 سے 26 کروڑ آبادی والے ملک کے معاشی نظام کو آسان اور شفاف بنانا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئی سکیم کے تحت چھوٹے دکانداروں اور بڑے تاجروں کے درمیان واضح تفریق رکھی گئی ہے۔ چھوٹے دکاندار اگر چاہیں تو اس نئی آسان سکیم کا حصہ بن سکتے ہیں یا معمول کے مطابق پرانے ٹیکس نظام میں رہنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اس سکیم میں شامل ہو کر سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، تاہم انہوں نے تنبیہ بھی کی کہ جو افراد اس رضاکارانہ سکیم سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے، ان کے خلاف قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ ہر کاروباری طبقے کو قومی ٹیکس دائرے میں لانا ضروری ہے۔

اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے تاجر برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کی تیاری میں تاجروں سے مکمل مشاورت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکیم کا اعلان 5 جون کو کیا گیا تھا اور بجٹ کی منظوری کے بعد تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے کر آج اس کا باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔