پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
Web Desk
19 August 2026
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ 2027 کی تیاریوں اور انتظامی امور سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان میں ہونے والی اس متوقع اہم بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کے حوالے سے جاری ترقیاتی، انفراسٹرکچر اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں ایس سی او سمٹ کے سلسلے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور خوبصورتی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ نائب وزیراعظم نے جاری تیاریوں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام انتظامی و ترقیاتی کام طے شدہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں اور ایس سی او اجلاس کے لیے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیاب اور پُروقار میزبانی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے باہمی رابطہ کاری، قریبی تعاون اور مؤثر اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، اور سیکرٹری داخلہ احمد رضا سرور سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی اور متعلقہ شعبوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ
19 August 2026
کراچی: سی ویو اپارٹمنٹس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 2 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
19 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
19 August 2026