گرم گرم چائے اور کافی پینے سے کینسر کا خطرہ، طبی تحقیق میں ہوشربا انکشاف
Web Desk
1 January 2026
گرم مشروبات عموماً ذہنی سکون کا باعث سمجھے جاتے ہیں، تاہم اگر انہیں حد سے زیادہ گرم حالت میں پیا جائے تو یہ صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد چائے یا کافی اس وقت نوش کرتے ہیں جب اس میں سے تیز دھواں نکل رہا ہوتا ہے، لیکن یہ عادت گلے اور غذا کی نالی کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
برطانیہ کے بائیو بینک میں کیے گئے ایک ریویو شدہ سائنسی مطالعے کے مطابق، جو افراد مسلسل بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پیتے ہیں، ان میں وقت کے ساتھ گلے کے سرطان (Esophageal Cancer) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس خطرے کی بنیادی وجہ مشروب کی زیادہ حرارت ہے، نہ کہ کوئی کیمیائی عنصر۔
ماہرین کے مطابق غذا کی نالی معدے کی طرح مضبوط حفاظتی تہہ نہیں رکھتی بلکہ یہ نرم اور حساس ہوتی ہے۔ بار بار انتہائی گرم مشروبات پینے سے گلے کی اندرونی تہہ میں جلن پیدا ہوتی ہے، جو وقتی طور پر ٹھیک ہو جاتی ہے، مگر مسلسل یہ عمل خلیوں کے رویے میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے اور سرطان کے امکانات بڑھا دیتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ ممالک جہاں چائے یا دیگر مشروبات ابال کر یا دھواں نکلتے ہوئے پینے کا رواج عام ہے، وہاں گلے کے سرطان کی شرح نسبتاً زیادہ پائی جاتی ہے۔ یو کے میں ہونے والے مطالعے کے نتائج بھی اسی جانب اشارہ کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے گھونٹ زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں کیونکہ گرم مشروب زیادہ دیر تک گلے کے اندر رہتا ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ آٹھ یا اس سے زیادہ انتہائی گرم مشروبات پینے سے گلے کے سرطان کا خطرہ کئی گنا بڑھ سکتا ہے۔
ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ چائے یا کافی کو کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیا جائے اور نیم گرم حالت میں پیا جائے تاکہ اس ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026