سبزیوں سے بھرپور غذا پروسٹیٹ کینسر سے بچاؤ میں مدد دے سکتی ہے: تحقیق
Web Desk
8 January 2026
ایک نئی سائنسی تحقیق میں محققین نے پیٹ اور پروسٹیٹ کے درمیان تعلق کا جائزہ لیتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا فائٹوکیمیکل سے بھرپور غذائیں، جیسے پتوں والی سبزیاں اور بیریز، اور لیکٹوبیکائلس پروبائیوٹکس (پیٹ کے مفید بیکٹیریا) کی مقدار میں اضافہ پروسٹیٹ کینسر پر اثر انداز ہو سکتا ہے یا نہیں۔
مطالعے کے نتائج کے مطابق 90 فیصد سے زائد ایسے مرد جنہوں نے مخصوص سپلیمنٹس کا استعمال کیا—جن میں بروکلی، ہلدی، انار، سبز چائے، ادرک، کرین بیری اور خاص طور پر تیار کردہ پروبائیوٹک شامل تھے—ان میں بیماری یا تو کم ہو گئی یا اس کی بڑھوتری رک گئی۔
تحقیق کے مرکزی مصنف پروفیسر رابرٹ تھامس نے بتایا کہ یہ پہلی بار ثابت ہوا ہے کہ پیٹ میں موجود بیکٹیریا کا متوازن نظام پروسٹیٹ کینسر کے بڑھنے کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں پروسٹیٹ کینسر کے علاج اور روک تھام کے لیے غذائی حکمتِ عملیوں کی بنیاد فراہم کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026