ملک میں پہلی بار مقامی سطح پر ادویات کی تیاری کیلئے’ ویکسین فنڈ قائم‘ کرنے کا فیصلہ
Web Desk
4 January 2026
لک میں پہلی بار مقامی سطح پر ادویات اور ویکسین کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے ویکسین فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مقامی ادویات تیاری پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد ویکسین کی درآمد پر انحصار کم کرنا اور قومی سطح پر پیداواری صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔
پالیسی دستاویز کے مطابق آئندہ چند برسوں میں ویکسین کا درآمدی بل ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے، جبکہ مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری سے سالانہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر کی بچت ممکن ہو سکے گی۔ اسی تناظر میں پہلی بار ریاست کی ملکیت میں ویکسین فنڈ قائم کیا جائے گا، جو تجارتی اصولوں کے تحت پیشہ ورانہ انداز میں چلایا جائے گا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پالیسی کے تحت ایک سے دو سال کے لیے قلیل المدتی ایکشن پلان بھی شامل کیا گیا ہے۔ ویکسین فنڈ کو ویکسین کی تیاری سے لے کر کلینیکل ٹرائلز تک تمام مراحل میں استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ادویات کے شعبے میں سرمایہ کاری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی اسی فنڈ سے معاونت فراہم کی جائے گی۔
پالیسی میں ای پی آئی ویکسین کی تیاری کے لیے درآمدی مشینری پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز شامل ہے۔ اسی طرح ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی استعداد بڑھانے اور نیشنل کنٹرول لیبارٹری فار بائیولوجیکلز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی پالیسی کا حصہ ہے۔
دستاویز کے مطابق ویکسین فنڈ مارکیٹ میں مناسب سرمایہ کی دستیابی یقینی بنانے کا ایک اہم مالیاتی ذریعہ ہوگا، جو ملک کو ویکسین کی درآمد سے نکال کر برآمدی صلاحیت رکھنے والے مقامی مینوفیکچرنگ نظام کی جانب لے جائے گا۔
مزید برآں، ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کو سپر ٹیکس میں 10 سال تک چھوٹ دینے، کارپوریٹ ٹیکس اور انکم ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت ویکسین مینوفیکچررز کو برآمدی آمدن کا 35 فیصد ڈالر میں رکھنے کی اجازت دینے کی تجویز شامل ہے۔
ماہرین کے مطابق مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری نہ صرف زرِ مبادلہ کی بچت کا ذریعہ بنے گی بلکہ صحت کے شعبے میں خود کفالت اور برآمدات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
1 August 2026
ہسپتال بنانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، وفاق اپنی ڈسپنسریاں اپ گریڈ کر سکتا ہے: مصطفیٰ کمال
1 August 2026
پولٹری فارمنگ انسانی صحت کیلئے مضر؟ نئی تحقیق
31 July 2026
مہنگائی اور بے روزگاری سے ذہنی بیماریوں میں خطرناک اضافہ، ماہرین کا انتباہ
31 July 2026
ملک کے جنوبی علاقوں میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا امکان: ماہرین کا انتباہ
31 July 2026
ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔وفاقی وزیر صحت
31 July 2026
مون سون میں فالج کا خطرہ کیوں بڑھ سکتا ہے؟ ماہرین نے اہم احتیاطی تدابیر بتا دیں
30 July 2026
امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان
30 July 2026