امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان
Web Desk
30 July 2026
امریکن ریڈ کراس نے امریکا میں خون کے عطیات کی شدید کمی کے باعث دوسری بار قومی سطح پر خون کے ذخائر کی قلت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق اسپتالوں میں طلب کے مقابلے عطیات میں مسلسل کمی کے بعد ہسپتالوں کو ‘گروپ او’ (O) کی فراہمی محدود کی جا رہی ہے، جبکہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ‘او پازیٹو’ خون کا قومی سطح پر صرف 1 دن سے بھی کم کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔ ریڈ کراس بائیومیڈیکل سروسز کے صدر کرس ہرودا کے مطابق اس موسم گرما میں شدید گرمی، فضائی آلودگی اور غذائی بیماریوں کے پھیلنے سے عطیہ دہندگان کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ریڈ کراس نے جنوری 2022 میں کرونا (COVID-19) وبا کے دوران پہلی بار قومی سطح پر ایسی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026
کراچی ایئرپورٹ: فضائی مسافروں کے لیے لازمی نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع
14 September 2026
وزیراعظم آفس نے ادویات کی مقامی خریداری کیلئے ٹینڈرز طلب کرلئے
14 September 2026
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026