ہسپتال بنانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، وفاق اپنی ڈسپنسریاں اپ گریڈ کر سکتا ہے: مصطفیٰ کمال
Web Desk
1 August 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے واضح کیا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد ہسپتال بنانے اور ان کی دیکھ بھال کا اختیار تمام تر وسائل کے ساتھ صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے، جس کے باعث وفاقی وزیر ہونے کے ناطے وہ سندھ یا کراچی میں نئے ہسپتال قائم کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ کراچی میں جیکب لائنز ڈسپنسری کو 30 بستروں کے جدید اور 24 گھنٹے فعال ہسپتال میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے شہر کی 05 غیر فعال یا محدود خدمات فراہم کرنے والی ڈسپنسریوں (بشمول ایئرپورٹ اور گارڈن ڈسپنسری) کی اپ گریڈیشن کے لیے 02 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کراچی کے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ کورنگی اور لیاقت آباد جیسے گنجان آباد علاقوں میں نئے ہسپتال بناتے، تاہم وفاق کے زیر انتظام طبی مراکز کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا کام آئندہ 03 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026