LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزارتِ تعلیم اور گوتھ اے آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت، مفت پریمیم سبسکرپشنز کا اعلان آئندہ سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی: اویس لغاری اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، نظام میں بہتری پر تبادلہ خیال پاک امریکا تعلقات پر سیمینار، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر زور حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی متعدد قتل کے مجرم کو 15 سال بعد رہائی کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے، پنجاب پروسیکیوشن کا سپریم کورٹ میں موقف آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان روانہ سرکاری حج سکیم: واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کیلئے ایک دن باقی میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہ ملی تو عدالت سے رجوع کریں گے: جبران ناصر بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے بہتر نتائج ممکن ہیں، مریم نواز جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف لیا چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن، خواتین بروقت طبی مشورہ لیں: صدر و وزیراعظم کی اپیل حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرِ یمن میں 24 گھنٹوں کے دوران 1326 حملے

شیطان مرگیا’، تنوشری کے تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا

Web Desk

18 October 2026

بالی وڈ کے معروف آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے ان کے والد کے انتقال پر کیے گئے تضحیک آمیز تبصرے پر سخت ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی موت کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘شیطان مر گیا’۔ اداکارہ کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس پر نانا پاٹیکر کے مداحوں کی طرف سے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

اس تمام تنازع پر والد کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے خاموشی توڑتے ہوئے بغیر نام لیے تنوشری دتہ کو سخت جواب دیا ہے۔ ملہار پاٹیکر کا کہنا تھا کہ جس پرانے معاملے کو لوگ اب بلاوجہ دوبارہ اچھال رہے ہیں، وہ عدالت کی طرف سے بہت پہلے ختم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت اس پورے معاملے پر اپنا فیصلہ سنا چکی ہے اور کیس قانونی طور پر بند ہو چکا ہے، اس کے باوجود کچھ لوگ اس پر بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔

ملہار پاٹیکر نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کہا، “میں ایسے لوگوں سے کچھ نہیں کہوں گا، جو سچ ہے وہ ہمیشہ سچ ہی رہے گا، خدا ان کا بھلا کرے، مجھے ان سے بس یہی کہنا ہے۔” یاد رہے کہ تنوشری دتہ نے کئی سال قبل فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے جنہیں اداکار نے ہمیشہ مسترد کیا تھا۔