LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا بھارتی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک تقریباً 15لاکھ پاکستانی بچوں نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کاسامنا کیا، یونیسیف سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی امریکا اور ایران کی جنگ سے عالمی تیل کی ترسیل شدید متاثر پاسداران انقلاب کی امریکی طاقتور ترین غیر جوہری بم ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے نام پر شدید تنقید مشی گن میں سینٹ نشست پر انتخابات: غزہ جنگ کے باعث یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات

مجھے انجیکشن سے ڈر لگتا ہے، لپ فلر نہیں کروائے: اداکارہ سبینہ فاروق

Web Desk

18 October 2026

معروف پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق نے سوشل میڈیا پر اپنے ہونٹوں کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں اور لپ فلر (Lip Filler) کروانے کی افواہوں پر کڑی تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ناقدین کو واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک انسٹاگرام اسٹوری پر بہت سے صارفین کے کمنٹس موصول ہوئے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے لپ فلرز کروائے ہیں۔ سبینہ فاروق نے دوٹوک الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا، “اگر کوئی لپ فلر کروا رہا ہے تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے کوئی فلر نہیں کروایا کیونکہ مجھے انجیکشنز سے شدید ڈر لگتا ہے، یہاں تک کہ میں بیماری یا انفیکشن کی حالت میں بھی انجیکشن نہیں لگواتی۔”

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں انجیکشنز سے خوف نہ ہوتا تو وہ بھی اپنی پسند کی چند چیزیں کروا لیتیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر انسان کو اچھا اور خوبصورت نظر آنے کا حق حاصل ہے، اور اگر کوئی اپنی ظاہری شکل بہتر بنانے کے لیے کچھ کرواتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں۔ واضح رہے کہ سبینہ فاروق اس سے قبل بھی اپنے ڈراموں اور مختلف تنازعات کے دوران سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا بے باکی سے جواب دے چکی ہیں۔