یامی گوتم نے ’دھرندھر 2‘ میں مختصر کردار کےلیے بھاری معاوضہ ملنے کی حقیقت بتادی
Web Desk
17 October 2026
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ یامی گوتم (Yami Gautam) نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’دھرندھر: دی ریوینج‘ (Dhurandhar: The Revenge) میں اپنے مختصر کردار کے لیے ملنے والے بھاری معاوضے سے متعلق گردش کرنے والی تمام قیاس آرائیوں اور خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کی حقیقت واضح کر دی ہے۔
مراٹھی کوئز شو ’کون ہو نار کروڑپتی‘ میں اپنی نئی فلم ’نئی نویلی‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، شو کی میزبان اور لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے یامی سے سوال کیا کہ کیا انہیں شوہر اور ہدایت کار آدتیہ دھر کی اس فلم میں خصوصی شرکت (Cameo) کے لیے بھاری معاوضہ دیا گیا تھا۔ اس پر یامی گوتم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھی کہیں پڑھا تھا کہ انہیں اس چھوٹے کردار کے لیے بہت بڑی رقم کا چیک ملا ہے، لیکن یہ سب افواہیں ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔ آدتیہ دھر نے ان سے فلم میں خصوصی طور پر آنے کی درخواست اس لیے کی تھی تاکہ وہ ان کے لیے خوش بختی کا باعث بنیں اور اسکرین پر ایک یادگار تاثر چھوڑیں۔ یامی نے واضح کیا کہ شوہر اور ایک بہترین ہدایت کار کی ہدایت کاری میں کام کرنا ہی ان کے لیے سب سے بڑا معاوضہ اور کسی بھی رقم سے زیادہ قیمتی ہے۔ واضح رہے کہ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم میں رنویر سنگھ، سنجے دت اور ارجن رامپال سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں، جبکہ یامی گوتم کی نئی فلم ’نئی نویلی‘ حال ہی میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026