LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ خیبر پختونخوا میں ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کیلئے بڑے اقدامات تجویز سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید

عمران عباس نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی اصل وجہ بتادی

Web Desk

17 October 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف، خوبرو اداکار و ماڈل عمران عباس نے ڈراما انڈسٹری سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کاروبار اور فلاحی کاموں کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

حال ہی میں اداکار عمران عباس نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی، جس کی میزبان مشی خان تھیں۔ گفتگو کے دوران عمران عباس نے اداکاری سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ پچھلے دو سے تین سالوں سے ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کر رہے اور اب انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

سابقہ اداکار نے بتایا کہ وہ بنیادی طور پر ایک آرکیٹیکٹ ہیں اور اب اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے سے منسلک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک بڑا ٹاور تعمیر کر رہے ہیں، جو تقریباً ڈھائی سال کی مدت میں مکمل ہوگا اور وہ اپنا تمام تر وقت اسی منصوبے کو دے رہے ہیں۔ عمران عباس نے مزید کہا کہ وہ اب فلاحی کاموں پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ وہ آخرت کے لیے کوئی اچھا عمل کر سکیں، کیونکہ ان کے والدین کا انتقال ہو چکا ہے اور ان کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے۔