بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے بہتر نتائج ممکن ہیں، مریم نواز
Web Desk
19 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بریسٹ کینسر قابلِ علاج مرض ہے اور بروقت تشخیص سے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا نواز شریف کینسر ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں ہر قسم کے کینسر کے علاج کے لیے جدید مشینری، ادویات، ریسرچ لیبارٹری اور نفسیاتی معاونت کا شعبہ قائم کیا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے مزید بتایا کہ حکومتِ پنجاب کینسر کے مریضوں کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہی ہے جبکہ لیڈی ہیلتھ انسپکٹرز مستند ڈیٹا اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ غیر معمولی تبدیلیوں کو نظر انداز نہ کریں اور بروقت طبی معائنہ کروائیں۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، نظام میں بہتری پر تبادلہ خیال
19 October 2026
پاک امریکا تعلقات پر سیمینار، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر زور
19 October 2026
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
19 October 2026
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
19 October 2026
متعدد قتل کے مجرم کو 15 سال بعد رہائی کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے، پنجاب پروسیکیوشن کا سپریم کورٹ میں موقف
19 October 2026
آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
19 October 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان روانہ
19 October 2026
سرکاری حج سکیم: واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کیلئے ایک دن باقی
19 October 2026