حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرِ یمن میں 24 گھنٹوں کے دوران 1326 حملے
Web Desk
19 October 2026
یمنی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں جاری ’آپریشن ڈان آف یمن‘ کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 1,326 فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں تقریباً 370 جنگجو ہلاک یا غیر مؤثر ہو گئے جبکہ درجنوں فوجی گاڑیاں اور عسکری تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مارب اور تعز کے محاذوں پر سرکاری فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے حوثیوں کے قلعہ بند ٹھکانوں اور سپلائی لائنز کو نشانہ بنایا اور بھاری مقدار میں اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حوثیوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے کی گئیں، تاہم ان ہلاکتوں اور نقصانات کے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف لیا
19 October 2026
چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن، خواتین بروقت طبی مشورہ لیں: صدر و وزیراعظم کی اپیل
19 October 2026
یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ
19 October 2026
آسٹرین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ
19 October 2026
قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید جام شہادت نوش کر گئے
19 October 2026
ملتان تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں 5 افراد جاں بحق.
19 October 2026
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
19 October 2026
حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری
19 October 2026