LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آسٹرین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید جام شہادت نوش کر گئے ملتان  تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں  5 افراد جاں بحق. روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا آسٹریلین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ البرٹا کے فوجی اڈے میں آتشزدگی، 4 کینیڈین فوجی ہلاک، درجنوں افراد زخمی امریکا نے یوکرین کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی دوبارہ شروع کردی: صدر زیلنسکی

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے

Web Desk

19 October 2026

ممبئی کے علاقے جوہو میں بالی وڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے وہ فائرنگ کے اس واقعے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ البتہ فائرنگ کی زد میں آ کر اداکار کا ڈرائیور اور ایک رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا اور پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب ٹائیگر شروف فٹ بال کھیلنے کے بعد گراؤنڈ سے واپس اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے اور اس دوران اداکار کو دیکھنے کے لیے وہاں مداحوں کا ہجوم جمع تھا۔ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر 3 سے 4 گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے، لیکن اداکار کے ڈرائیور کے بازو پر گولی لگی جبکہ قریب ہی موجود ایک رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ٹائیگر شروف کے والد اور نامور اداکار جیکی شروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کا بیٹا بالکل محفوظ ہے۔ دوسری جانب، مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ممبئی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ ممبئی پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ادھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لارنس بشنوئی گینگ کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص (انیل پنڈت) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے ان دیگر افراد کو بھی دھمکیاں دی ہیں جو اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ تاہم، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے تاحال اس دعوے اور گینگ کے اس واقعے میں ملوث ہونے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2024 میں بھی باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں اسی گینگ کا نام سامنے آیا تھا، جو بشنوئی برادری کے نزدیک مقدس سمجھے جانے والے کالے ہرن کے شکار کے تنازع کی وجہ سے سرخیوں میں رہا ہے۔