پاک امریکا تعلقات پر سیمینار، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر زور
Web Desk
19 October 2026
امریکہ کے ٹرومین سینٹر میں ’’سلامتی سے خوشحالی تک: پاک امریکا تعلقات کا نیا دور‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق سفارت کاروں اور دفاعی ماہرین نے دوطرفہ تعلقات کو روایتی سلامتی کے دائرے سے نکال کر اقتصادی تعاون اور خوشحالی کی جانب بڑھانے پر زور دیا۔ سیمینار میں سردار مسعود خان، منیر اکرم، رابن ریفیل، کرنل ڈیوڈ اسمتھ اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ تعلقات کو بھارت یا افغانستان کے تناظر تک محدود رکھنے کے بجائے آزادانہ شراکت داری میں بدلنا ہوگا، جبکہ رابن ریفیل نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر پیٹرک کرونن اور دیگر مقررین نے اہم معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور تکنیکی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر کیے۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، نظام میں بہتری پر تبادلہ خیال
19 October 2026
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
19 October 2026
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
19 October 2026
متعدد قتل کے مجرم کو 15 سال بعد رہائی کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے، پنجاب پروسیکیوشن کا سپریم کورٹ میں موقف
19 October 2026
آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
19 October 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان روانہ
19 October 2026
سرکاری حج سکیم: واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کیلئے ایک دن باقی
19 October 2026
میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہ ملی تو عدالت سے رجوع کریں گے: جبران ناصر
19 October 2026