آئندہ سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی: اویس لغاری
Web Desk
19 October 2026
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال جون سے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے پورے فیڈر کے بجائے صرف متعلقہ ٹرانسفارمر پر لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ ڈیرہ غازی خان میں فاروق احمد خان لغاری انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5 سال سے غیر فعال اس ایئرپورٹ کی ساڑھے 5 ارب روپے کی لاگت سے توسیع کی جا رہی ہے جو اگلے سال کے آخر تک مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت رن وے کو 10 ہزار فٹ تک لمبا اور 45 میٹر چوڑا کیا جا رہا ہے تاکہ رات کے وقت بھی لینڈنگ ممکن ہو سکے۔ انتظام و انصرام اور نئے صوبوں پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ن لیگ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے قیام کی حامی ہے اور اس حوالے سے پارٹی سطح پر مشاورت جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزارتِ تعلیم اور گوتھ اے آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت، مفت پریمیم سبسکرپشنز کا اعلان
19 October 2026
اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، نظام میں بہتری پر تبادلہ خیال
19 October 2026
پاک امریکا تعلقات پر سیمینار، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر زور
19 October 2026
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
19 October 2026
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
19 October 2026
متعدد قتل کے مجرم کو 15 سال بعد رہائی کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے، پنجاب پروسیکیوشن کا سپریم کورٹ میں موقف
19 October 2026
آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
19 October 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان روانہ
19 October 2026