‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
Web Desk
19 October 2026
بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیہا شرما نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے چہرے اور شبیہہ کے غلط استعمال کے خلاف سخت اور قانونی مؤقف اختیار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر انتباہ جاری کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نیہا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ایسی جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ “جو کوئی بھی میری اجازت کے بغیر اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے میرے چہرے یا میری شبیہہ سے ویڈیوز یا تصاویر تیار کر رہا ہے، اسے سخت خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ فوراً ایسا کرنا بند کر دے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جو ڈیپ فیک یا اے آئی سے تیار کردہ گمراہ کن مواد پہلے ہی پوسٹ کیا جا چکا ہے، اسے فوری طور پر ہٹایا جائے اور آئندہ ان کی شناخت، چہرے یا جسمانی شبیہہ کا استعمال کرتے ہوئے مزید کوئی بھی اے آئی تصاویر یا ویڈیوز بنانے، ایڈٹ کرنے یا پھیلانے سے مکمل طور پر باز رہا جائے۔ نیہا شرما کے اس سخت رویے کو بالی وڈ میں فنکاروں کے ڈیجیٹل حقوق اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے
19 October 2026
سروں کی ملکہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
19 October 2026
ناروے میں فیشن شو، ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کیے
18 October 2026
شیطان مرگیا’، تنوشری کے تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا
18 October 2026
مجھے انجیکشن سے ڈر لگتا ہے، لپ فلر نہیں کروائے: اداکارہ سبینہ فاروق
18 October 2026
عمران عباس نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی اصل وجہ بتادی
17 October 2026
یامی گوتم نے ’دھرندھر 2‘ میں مختصر کردار کےلیے بھاری معاوضہ ملنے کی حقیقت بتادی
17 October 2026
فی الحال پاکستان خواتین کے رہنے کے لحاظ سے اچھا ملک نہیں: سیمی راحیل
17 October 2026