نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان روانہ
Web Desk
19 October 2026
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار 19 اور 20 اکتوبر کو تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، جس میں چین، روس اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے اعظم اور نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ایس سی او کے اس اہم اجلاس میں معیشت، تجارت، مالیات اور علاقائی رابطہ کاری سمیت تنظیم کے بجٹ سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔ دورے کے دوران نائب وزیراعظم تاجک صدر اور وزیراعظم سمیت رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، نظام میں بہتری پر تبادلہ خیال
19 October 2026
پاک امریکا تعلقات پر سیمینار، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر زور
19 October 2026
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
19 October 2026
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
19 October 2026
متعدد قتل کے مجرم کو 15 سال بعد رہائی کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے، پنجاب پروسیکیوشن کا سپریم کورٹ میں موقف
19 October 2026
آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
19 October 2026
سرکاری حج سکیم: واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کیلئے ایک دن باقی
19 October 2026
میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہ ملی تو عدالت سے رجوع کریں گے: جبران ناصر
19 October 2026