چیمپئنز ون ڈے کپ: پاکستان بلیوز نے گولڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
Web Desk
12 August 2026
چیمپئنز ون ڈے کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان بلیوز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان گولڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان بلیوز نے پاکستان گولڈ کی جانب سے ملا 213 رنز کا ہدف 42ویں اوور میں محض 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
پاکستان بلیوز کی اس فتح میں اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 102 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار سنچری اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ طیب طاہر نے 35 اور محمد فائق نے 30 رنز بنا کر فتح کو مزید آسان بنایا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان گولڈ کی پوری ٹیم 212 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان گولڈ کی جانب سے کامران غلام 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ شمیل حسین نے 50 اور حیدر علی نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان بلیوز کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، بالخصوص فاسٹ بولر حسن علی اور اسپنر سفیان مقیم نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
متعلقہ عنوانات
سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی
12 August 2026
ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
12 August 2026
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
12 August 2026
برطانوی اوپن میں پاکستان رائفل ٹیم کی شاندار کارکردگی، 12 شوٹرز نے 13 میڈلز جیت لیے
11 August 2026
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کردیا
11 August 2026
پاکستان کرکٹ کا بڑا نام، لٹل ماسٹر حنیف محمد کو دنیا چھوڑے 10 برس بیت گئے
10 August 2026
کرکٹر عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب شروع
10 August 2026
نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز کل سے ملتان میں ہوگا، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
10 August 2026