LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات

کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور

Web Desk

12 August 2026

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اور وہاں مقیم پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی بیش بہا خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ یہ اہم قرارداد سینیٹر میلیسا ہرتاڈو کی جانب سے اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔

قرارداد میں کیلیفورنیا کی معاشی، سماجی اور ثقافتی ترقی میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے تعلیم، صحت اور کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں کامیابیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔ اسٹیٹ اسمبلی نے پاکستان اور ریاست کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاک امریکہ اقتصادی تعاون کی مضبوطی میں پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

علاوہ ازیں، قرارداد میں پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ سفارتی و معاشی تعلقات کو نچلی سطح پر فعال اور مضبوط بنانے کے لیے امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی مسلسل خدمات اور سفارتی کاوشوں کی بھی تعریف کی گئی۔ سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے اس تاریخی قرارداد کی متفقہ منظوری پر سینیٹر میلیسا ہرتاڈو اور کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔