عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا
Web Desk
12 August 2026
عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ رواں سال یکم اکتوبر تک عراق کی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی فوجی کی موجودگی نہیں رہے گی اور ملک کے تمام تر ہتھیار بلا استثناء صرف اور صرف ریاست کے کنٹرول میں ہوں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق عراقی قیادت اپنے ملکی دفاع اور سلامتی کے فیصلے خود کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر جنرل چارلس بریڈ کوپر سے ملاقات کے دوران عراقی وزیراعظم نے طے شدہ معاہدے اور اس کی مقررہ مدت کی پابندی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کے تحت عراق میں قائم بین الاقوامی اتحاد کے فوجی مشن اور اس سے وابستہ تمام غیر ملکی افواج کا انخلا 30 ستمبر تک ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کا دن عراقی ریاست کی تاریخ میں ایک بالکل نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، کیونکہ اس تاریخی دن کے بعد عراق کسی بھی غیر ملکی فوجی موجودگی اور مداخلت سے مکمل آزاد ہو جائے گا۔ اس کے بعد ملک کی سیکیورٹی، سلامتی اور اندرونی و بیرونی استحکام برقرار رکھنے کی تمام تر ذمہ داری عراق کی اپنی قومی افواج سنبھالیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر جلد بڑے فیصلے کا اعلان، تباہی یا معاہدے کے آپشنز زیرِغور
20 September 2026
خواتین کو نشانہ بنانا بدترین سیاسی انتقام اور شرمناک ہے؛ نظریے کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
20 September 2026
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جنہم واصل، 6 جوان شہید
20 September 2026
جنید اکبر کا بیان افراتفری اور تباہی کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے: عطا تارڑ
20 September 2026
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ
20 September 2026
شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار
20 September 2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا
20 September 2026
افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
20 September 2026