نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز کل سے ملتان میں ہوگا، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
Web Desk
10 August 2026
نیشنل چیمپئنز کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے پاکستان کے تاریخی کرکٹ شہر ملتان میں ہو رہا ہے، جس کے لیے ایونٹ کی زرق برق ٹرافی کی پروقار رونمائی کر دی گئی ہے۔
ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ پاکستان گولڈ کی قیادت میں شاداب خان کی عدم دستیابی پر فہیم اشرف کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان گولڈ کے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ جیسے اعلیٰ سطح کے مقابلے سے قومی ٹیم کے آئندہ ورلڈ کپ اسکواڈ کی تشکیل میں انتہائی آسانی اور مدد ملے گی۔
پاکستان بلیوز کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے لیے یہ ٹورنامنٹ خود کو ثابت کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ پاکستان وائٹس کے کپتان صائم ایوب کا کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل کرکٹر کھلاڑی کو ہر طرح کے حالات اور پچز پر پرفارم کرنا آنا چاہیے۔ دریں اثناء فہیم اشرف نے کہا کہ ملتان کے سخت موسم اور گرمی میں تمام کھلاڑیوں کو تیزی سے ایڈجسٹ ہونا پڑے گا۔
ایونٹ کا پہلا افتتاحی میچ کل سہ پہر 3:00 بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان وائٹس اور پاکستان گرینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026