LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ کا بڑا نام، لٹل ماسٹر حنیف محمد کو دنیا چھوڑے 10 برس بیت گئے

Web Desk

10 August 2026

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے باز، سابق کپتان اور ‘لٹل ماسٹر’ کے نام سے معروف حنیف محمد کی 10 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

21 دسمبر 1934ء کو جونا گڑھ (متحدہ ہندوستان) میں پیدا ہونے والے حنیف محمد کا تعلق ایک مکمل کرکٹنگ فیملی سے تھا۔ ان کے بھائیوں وزیر محمد، رئیس محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ ان کی والدہ امیر بی بی خود بھی متحدہ ہندوستان کی بیڈمنٹن چیمپئن رہ چکی تھیں۔

حنیف محمد نے 1952ء میں بھارت کے خلاف اپنے بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے 55 ٹیسٹ میچز کی 97 اننگز میں 43.98 کی اوسط سے 3 ہزار 915 رنز بنائے، جن میں 12 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ حنیف محمد کو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سنچری بنانے کا تاریخی اعزاز حاصل ہے اور انہیں کھیل کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر حکومتِ پاکستان نے صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی (Pride of Performance) سے بھی نوازا۔

ان کا سب سے تاریخی کارنامہ جنوری 1958ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن (بارباڈوس) ٹیسٹ میں سامنے آیا۔ ویسٹ انڈیز کے 579 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 106 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔ حنیف محمد نے بے مثال صبر اور تکنیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے 970 منٹ (تقریباً 16 گھنٹے) تک کریز پر چٹان کی طرح جم کر 337 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی اور ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے طویل اننگز کا ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔

علاوہ ازیں، 1959ء میں کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے بہاولپور کے خلاف انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز بنا کر سر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑا، جو کہ 1994ء میں برائن لارا کے 501 رنز بنانے تک قائم رہا۔

حنیف محمد 11 اگست 2016ء کو طویل علالت کے بعد کراچی میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی کرکٹ سروسز کو سراہتے ہوئے آئی سی سی (ICC) نے انہیں ‘ہال آف فیم’ میں شامل کیا جبکہ سرچ انجن گوگل نے بھی ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس عظیم کرکٹر کی آخری خواہش تھی کہ ان کے نام سے ایک جدید کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے جو ملک کو نئے حنیف محمد فراہم کر سکے۔