LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

Web Desk

12 August 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری محسن رضائی نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک معاون ہیں، جبکہ پاکستان کی حکومت، افواج اور غیور عوام اسلامی دنیا کے لیے ایک عظیم اور بے مثال اثاثہ ہیں۔

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نے علاقائی معاملات اور عالمی سطح پر پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف کے بڑھتے ہوئے فعال کردار اور سفارتی تحرک کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا جیسے بڑے اور بااثر مسلم ممالک کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان جو باہمی محبت اور اپنائیت پائی جاتی ہے، وہ دنیا میں بے مثال ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کی حمایت اور جذبہ خیر سگالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات میں غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے اور یہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط و مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔