انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام
Web Desk
12 August 2026
ترکیہ کے اعلیٰ سیکیورٹی و سفارتی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے پر ایرانی حملے سے متعلق فراہم کردہ خفیہ رپورٹ مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کا ماننا ہے کہ اسرائیلی وائٹ ہاؤس اور تہران کے درمیان جاری حساس سفارتی مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ انقرہ میں منعقدہ نیٹو اجلاس کے موقع پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی جانب سے امریکی حکام کو متنبہ کیا گیا تھا کہ ایرانی عناصر کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائلوں (MANPADS) کے ذریعے صدر ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس اطلاع کے بعد امریکی سیکرٹ سروس نے فوری طور پر ٹرمپ کو خفیہ طور پر دوسرے طیارے میں منتقل کیا۔ تاہم، معاملے سے واقف اعلیٰ ترک اہلکار کا کہنا ہے کہ انتہائی سخت سیکیورٹی کے باعث ایسا حملہ ممکن ہی نہیں تھا اور رپورٹ کے درست ہونے کا کوئی امکان نہیں تھا۔
ترک حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جعلی رپورٹ کا مقصد نیتن یاہو حکومت کو صدر ٹرمپ کے محسن اور محافظ کے طور پر پیش کرنا، امریکہ ایران تنازع کو برقرار رکھنا اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ٹرمپ کے ساتھ بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچانا تھا۔ ترک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اگر ترکیہ اس مبینہ سازش پر آنکھیں بند کر کے یقین کر لیتا تو یہ اقدام ترکیہ کو ایران کے ساتھ براہِ راست اور غیر ضروری محاذ آرائی کی طرف بھی دھکیل سکتا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026
خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
15 September 2026