LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ برطانیہ: وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری

پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی: طارق فضل چودھری

Web Desk

12 August 2026

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو بلاوجہ متنازع بنانے کی کوشش کی ہے اور اس سلسلے میں سیاسی وضع داری کے تقاضوں کا خیال نہیں رکھا گیا۔ ایک نجی ٹی وی شو ’آن دی فرنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کے پاس دھاندلی کے کوئی ثبوت موجود تھے تو انہیں عوامی سطح پر سامنے لایا جانا چاہیے تھا۔

وفاقی وزیر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’الٹی گنتی‘ کے تمام دعوے محض سیاسی بیانات تک محدود ہیں۔ شکایت آزاد کشمیر سے متعلق ہے جبکہ پریس کانفرنس کراچی سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تمام تر سیاسی تحفظات کے باوجود آئندہ ہفتے آزاد کشمیر میں نئی حکومت کا قیام عمل میں آ جائے گا۔

طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ ججز پر کرمنل ریکارڈ سے متعلق باتیں اور الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی خود شدید اندرونی تقسیم کا شکار ہے اور 27 ستمبر کو موجودہ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے مسلح جتھوں کو داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔