امریکا کے وفاقی بجٹ خسارے میں ریکارڈ اضافہ
Web Desk
12 August 2026
امریکہ کو شدید مالیاتی دباؤ کا سامنا ہے جہاں جولائی کے مہینے میں وفاقی بجٹ خسارہ ریکارڈ 432 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق جولائی کا یہ بجٹ خسارہ گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ درج کیا گیا ہے، جس نے امریکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال 2026 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران امریکی بجٹ خسارہ مجموعی طور پر 1.799 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 170 ارب ڈالر یعنی 10 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی کے دوران امریکی حکومت کے مجموعی اخراجات ریکارڈ 766 ارب ڈالر رہے، جو سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیرف ریفنڈز کی ادائیگیوں کے بعد جولائی میں امریکی کسٹمز سے خالص آمدنی منفی 8.55 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق مالی سال کے اختتام میں ابھی 2 ماہ باقی ہیں لیکن بجٹ خسارہ پہلے ہی 1.8 ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچ چکا ہے۔ حکومتی اخراجات میں مسلسل اضافہ اور کسٹمز کی آمدنی میں ہونی والی کمی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روان مالی سال کے اختتام تک یہ خسارہ تمام تر سابقہ ریکارڈ توڑ سکتا ہے
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف
23 September 2026
سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی
23 September 2026
8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار
23 September 2026
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان
23 September 2026
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026