برطانوی اوپن میں پاکستان رائفل ٹیم کی شاندار کارکردگی، 12 شوٹرز نے 13 میڈلز جیت لیے
Web Desk
11 August 2026
برطانوی اوپن 2026 میں پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گولڈ، 2 سلور اور 4 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 13 میڈلز حاصل کر لیے ہیں۔ اس عالمی ایونٹ میں 24 ممالک کے 185 کے قریب شوٹرز نے شرکت کی، جہاں محدود ترین دستے کے ساتھ میدان میں اترنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان کے شوٹر حذیفہ گل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 گولڈ، 2 سلور اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا، جبکہ احسن گل نے 1000 گز انڈر 25 اور ایگریگیٹ مقابلے میں 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ علاوہ ازیں محمد ولید نے 1000 گز کے مقابلے میں گولڈ اور ایف ٹی آر ایگریگیٹ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن کے مطابق برطانیہ میں 10 سے 16 اگست تک جاری رہنے والی 7ویں ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل اس بڑی کامیابی نے پاکستانی شوٹرز کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026