امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
Web Desk
12 August 2026
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سلاڈو کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ فوجی حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکراتے ہی اس میں بڑے پیمانے پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
امریکی ملٹری حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طَیارہ ‘اے ایچ-64 اپاچی’ (AH-64 Apache) حملے آور فوجی ہیلی کاپٹر تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
واقعے کے فوراً بعد فورٹ ہُڈ کرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ملٹری حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی فوری اور اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے اور تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
23 October 2026
این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا
23 October 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان نے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا
23 October 2026
ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا یونان کا سرکاری دورہ مکمل
23 October 2026
امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر
23 October 2026
اسحاق ڈار سمیت آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات
23 October 2026
روس اور یوکرین کے درمیان 540 جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 270 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے
23 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی: گورنر سندھ
23 October 2026