آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کردیا
Web Desk
11 August 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2026ء کی شاندار کارکردگی پر “پلیئر آف دی منتھ” ایوارڈ کی دوڑ میں شامل تین بہترین کرکٹرز کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز، انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان ہیری بروک اور بنگلا دیش کے نوجوان اوپنر تنزید حسن شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 180 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی، جس کی بدولت ویسٹ انڈیز کو کامیابی حاصل ہوئی۔ دوسری جانب انگلینڈ کے قائد ہیری بروک نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 214.01 کے دھواں دھار اسٹرائیک ریٹ اور 114.50 کی حیران کن اوسط سے 229 رنز بنا کر پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔
علاوہ ازیں بنگلا دیش کے تنزید حسن نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز میں اعلیٰ درجے کی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر ون ڈے میں 159 اور ٹی ٹوئنٹی میں 140 رنز بنا کر دونوں سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ووٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد جولائی کے بہترین کھلاڑی کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026