LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت

امریکا: 3 منٹ کے اندر 38 کرتب دِکھانے والا گھوڑا

Web Desk

1 April 2026

نارتھ کیرولائنا: امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک 19 سالہ گھوڑے نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کی بدولت گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ‘گرنگو’ نامی اس گھوڑے نے مقررہ وقت سے بھی پہلے یعنی محض 2 منٹ اور 47 سیکنڈ میں 38 مختلف کرتب دکھا کر سب کو دنگ کر دیا۔

گرنگو کی مالکن اور ٹرینر لارین زیپیڈا نے اسے انتہائی پیچیدہ کاموں کی تربیت دی ہے۔ ان کرتبوں میں ناچنا، فٹ بال کو کِک مارنا، جھنڈا لہرانا اور گھنٹی بجانا شامل ہے۔ حیران کن طور پر گرنگو اپنی ناک کے ذریعے کی بورڈ پر دھنیں بجانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

مالکن لارین کا کہنا ہے کہ گرنگو کی اس کامیابی کا مقصد گھوڑوں کی تربیت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ جانوروں کے ساتھ بہتر تعلق اور ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر اس کارنامے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد گرنگو سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔