LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کو کسی نے گرفتار نہیں کیا، خود پولیس وین میں بیٹھے: عظمیٰ بخاری میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا حوثیوں کی پیش قدمی جاری، گریٹر اور لیسر حنیش جزائر پر قبضہ مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل ایس سی او انسداد دہشت گردی کونسل کا اجلاس، ایران پر نئے فوجی حملوں کی مذمت اشتیاق کی ہلاکت سے متعلق نئی ویڈیو نے واقعے کا رخ بدل دیا: عظمیٰ بخاری سعودیہ نے باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے اسرائیل سے مدد طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ فیلڈ مارشل سے لبنانی وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال پوتن کا یوکرین تنازع کے حل میں چین، بھارت کی معاونت کی پیشکش کا خیرمقدم امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

امریکا: غیرمعمولی جِلد کی بیماری کے پھیلاؤ پر ماہرین پریشان

Web Desk

12 July 2026

امریکا کے مختلف مضافاتی علاقوں میں گلہریوں میں ایک غیر معمولی جلدی بیماری کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث ان کے جسم پر خوفناک رسولیاں بن رہی ہیں اور جنگلی حیات کے ماہرین نے انہیں غیر رسمی طور پر ’زومبی گلہریوں‘ کا نام دے دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کیفیت “اسکوئرل فائبرومیٹوسس” (Squirrel Fibromatosis) نامی وائرل بیماری کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے، جو لیپوری پاکس وائرس کے باعث پھیلتی ہے۔ یہ وائرس متاثرہ گلہری کے زخموں یا لعاب کے براہِ راست رابطے سے دوسری گلہریوں میں منتقل ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم پر مسوں جیسے ابھار بن جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کئی گلہریاں بغیر علاج کے بھی صحت یاب ہو جاتی ہیں، تاہم شدید صورتوں میں یہ رسولیاں جسم کے اندرونی اعضا تک پھیل کر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔ وائلڈ لائف حکام نے واضح کیا ہے کہ اسے برطانیہ میں پائی جانے والی “اسکوئرل پاکس” بیماری سے تشبیہ نہیں دینی چاہیے جو سرخ گلہریوں کے لیے خطرناک ہے۔ یہ صورتحال جنگلی حیات کے اداروں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی گلہریوں کو ہاتھ لگانے یا خوراک دینے سے سخت گریز کریں۔