LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس

ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی

Web Desk

12 July 2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے خلیجِ فارس میں کشیدگی کے عروج پر تزویراتی اہمیت کی حامل بین الاقوامی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) کو تا حکمِ ثانی ہر قسم کی بحری ٹریفک کے لیے بند کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بحری جہاز نے غیر منظور شدہ راستے سے زبردستی گزرنے کی کوشش کی، جس پر ایرانی بحریہ کی جانب سے انتباہی فائرنگ کی گئی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اب سے آئندہ اطلاع تک کسی بھی ملکی یا بین الاقوامی تجارتی و عسکری بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو کڑی وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے اس واقعے کو بہانہ بنا کر کسی بھی قسم کی عسکری غلطی یا جارحیت کی کوشش کی، تو ایران کی جانب سے اس کا انتہائی سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔